بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

اچھے رشتہ کے لیے وظیفہ


سوال

کیا سورۃ البقرہ اس لیے پڑھ سکتے ہیں کے شادی ہو جائے؟ شادی کی عمر نکل جائے کیا اس صورت میں وظیفہ کرسکتے ہیں اچھے رشتہ کے لیے؟

جواب

اچھے رشتہ کے لیے   نماز حاجات کا اہتمام کریں، دعا کریں اور وظیفہ  کرنا چاہیں تو وہ بھی  کرسکتے ہیں ۔

شادی کے لیے وظیفہ یہ ہے کہ ہر نماز کے بعد سات مرتبہ درج ذیل دعا کا اہتمام کریں، نیز چلتے پھرتے بھی پڑھتے رہا کریں: ﴿رَبِّ إنِّيْ لِمَا أنْزًلْتَ إلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيْرٍ﴾اورصبح وشام سورة  واقعہ اور سورة  طارق پابندی سے پڑھیں۔

باقی شادی کے لیے سورہ بقرہ کا وظیفہ اگر کسی مستند کتاب یا کسی اللہ والے نیک بزرگ نے تجویز کیا ہے تو وہ بھی کیا جاسکتا ہے۔


فتوی نمبر : 144506101185

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں