بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

اچھے رشتہ کے لیے وظیفہ


سوال

 میری بہن کی عمر 30 سال ہے ان کے 3 رشتے آئے لیکن رشتہ طے ہونے سے پہلے ہی لڑکے کے گھر میں سے کوئی نا کوئی بیمار ہو جاتا ہے یا وفات ہو جاتی ہے اور دو بار تو رشتہ طے ہوتے ٹوٹا ہے۔کوئی وظیفہ بتا دیں رشتے لئے اور باقی سب کے لئے بھی وظیفہ بتا دیں جزاک اللہ۔

جواب

اللہ سے دعا ہے کہ آپ کی ہمشیرہ کو بہترین رشتہ  عطا فرمائے، اچھے رشتہ کے لیے درج ذیل عمل کا  اپنی ہمشیرہ سے اہتمام کروائیں، ان شاء اللہ اللہ رب عزت  رحمت کے دروازے کھول دے گا۔

آپ کے مسائل اور ان کا حل میں حضرت مفتی یوسف لدھیانوی رحمہ اللہ تحریر فرماتے ہیں:

" نماز عشاء کے بعد اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف اور درمیان میں گیارہ سو مرتبہ "یا لطیف" پڑھ کر اللہ تعالٰی سے دعا کریں، اللہ رب العزت آپ کی مشکل آسان فرمائے۔"

( اوراد و وظائف، بعنوان: رشتہ کے لیے وظیفہ، ٤ / ٢٥١، مکتبہ لدھیانوی )

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144406101598

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں