اگر ایکسیڈنٹ میں کوئی بچہ فوت ہو گیا تو اس میں کفارہ یا دیت کا کیا حکم ہے؟
صورتِ مسئولہ میں اگر ایکسیڈنٹ میں غلطی ڈرائیور کی تھی، اور بالقصد اس نے ایکسیڈنٹ نہ کیا ہو تو اس شخص پر بطورِ کفارہ مسلسل ساٹھ روزے رکھنا لازم ہوں گے، اور اس حادثے کے سبب جہاں بحق ہونے والے بچے کی دیت ڈرائیور کے کنبے پر لازم ہوگی۔
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:
ایکسیڈنٹ میں کسی کی وفات ہوگئی تو ڈرائیور پردیت وکفارے کاحکم
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144111201094
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن