بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

4 ذو القعدة 1446ھ 02 مئی 2025 ء

دارالافتاء

 

نمازکےبعد تبلیغ والوں کےساتھ بیٹھنےکاحکم


سوال

اس شخص کاکیاحکم ہےجونمازکےبعدتبلیغ والو ں کےاعمال میں نہ بیٹھےباوجوداس کےکہ تبلیغ والوں نےنمازکےبعداعلان بھی کیا ہو ؟

جواب

واضح رہےکہ نمازکےبعدتبلیغ والوں کےاعمال میں بیٹھنافائدہ کی بات ہے، البتہ اگر کوئی نہ بیٹھے تو اس پر نکیر کرنا شرعاً درست نہیں۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(ومستحبه) ويسمى مندوبًا وأدبًا وفضيلة، وهو ما فعله النبي صلى الله عليه وسلم مرةً وتركه أخرى، وما أحبه السلف."

(ج1، ص: 123، ط: سعید )

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144508101190

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں