بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ابریش اور اریبہ نام رکھنا


سوال

بچی کا نام ابریش یا اریبہ رکھ سکتے ہیں؟

جواب

تلاش کے با وجود ابریش کا مطلب نہیں مل سکا، البتہ ’’اَبرش‘‘  کا لفظ لغت عربی اور لغت فارسی میں ملتا ہے جس کے معنی نشان ،  بدن پر سفید ، یا مختلف رنگوں کے نشان کے آتے ہیں.

لغت نامہ دہ خدا میں ہے:

’’ابرش. به نقطه های سفیدی که در بدن بعضی از اسب ها است گفته میشود. و همین نقطه های سفید را نیز زیورهای است میگویند ‘‘.

’’أبرش : (معجم الرائد) :

(اسم) 1- أبرش : من على جلده نقط بيضاء ، أو نقط يختلف لونها عن لون الجلد : « فرس أبرش ».

« مكان أبرش » : كثير النبات مختلف الألوان‘‘.

لہذا  بہتر یہ ہے کہ اس نام کے بجائے صحابیات میں سے کسی صحابیہ کے نام پر نام رکھا جائے۔

’’اریبہ‘‘  (اَرِیْبَهْ) کے ایک معنیٰ عقل مند  کے آتے ہیں اور دوسرا  معنیٰ وسعت والی، کشادہ،  کے بھی آتے ہیں، مذکورہ معانی کے اعتبار سے  ’’اریبہ‘‘ نام رکھنا درست ہے۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144201201141

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں