عبیرہ نام کیسا ہے؟ کیا یہ رکھ سکتے ہیں؟
"عبیرہ" (عَبِیْرَة) خوش بو کانام ہے، اس لحاظ سے یہ نام رکھا جاسکتا ہے۔
حدیث شریف میں حضرت انس رضی اللہ عنہ سے منقول ہے:
" وَلَا مَسِسْتُ خَزَّةً وَلَا حَرِيرَةً أَلْيَنَ مِنْ كَفِّ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَا شَمِمْتُ مِسْكَةً وَلَا عَبِيرَةً (عَنْبَرَةً) أَطْيَبَ رَائِحَةً مِنْ رَائِحَةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144205200171
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن