عبیرہ یا عبیر بچی کا نام ھوسکتا ھے؟ معنے بھی بتا دیں۔جزاکم اللہ خیرا
عربی زبان کے اعتبار سے لفظ عبیر (آخر میں گول تا کے بغیر) کا معنی ایک مرکب خوشبو کا ہے، اور یہ لڑکی کا نام رکھا جا سکتا ہے،اگر گول تاء کے ساتھ ہو تو پھر اس کا معانی مختلف آتے ہیں جن میں سے بعض معانی اچھے اور بعض نامناسب ہیں اس لیے عبیر نام رکھنے میں حرج نہیں۔ فقط واللہ أعلم
فتوی نمبر : 143507200042
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن