بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

28 شوال 1445ھ 07 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

عبیرنام لڑکے یالڑکی کےلیے رکھنےکاحکم


سوال

"عَبیر" نام لڑکے کا ہوتاہے یالڑکی کا؟

جواب

"عَبیر"کاایک معنی ہے:"زعفران" یا ''مرکب خوشبو"؛لہذااس نام کے معنی میں کوئی قباحت نہیں پائی جاتی،نیزچونکہ اس نام میں مؤنث کی کوئی علامت نہیں پائی جاتی؛ لہذا مذکورہ نام لڑکااور لڑکی دونوں کےلیے رکھنا درست ہوگا۔

المحيط في اللغة ميں هے:

"والعبير: الزعفران عند العرب، وقيل: أخلاط تجمع بالزعفران. والمعابير: خشب في السفينة منصوبة يشد إليها الهوجل، وهي أصغر من الأنجر تحبس السفينة بها، الواحد: معبور.‌‌بعر."

(حرف:العین والراء والباء،عبر،ج:1،ص:95،ط:عالم الكتب، بيروت)

الکتاب لسیبویہ میں ہے:

"وقد أجري شيء من ‌فعيل مستويا في المذكر والمؤنث، شبه بفعول، وذلك قولك: جديد، وسديس، وكتيبة خصيف، وريح خريق وقالوا: مدية هذام، ومدية جراز جعلوا فعالا بمنزلة أختها ‌فعيل. وقالوا: فلو فلوة لأنها اسم، فصارت كفعيل وفعيلة."

(‌‌‌‌باب تكسيرك ما كان من الصفات،عدد حروفه أربعة أحرف،ج:3،ص:638،ط:مكتبة الخانجي، القاهرة)

مصباح اللغات میں ہے:

"العَبیر"ایک مرکب خوشبوکانام،"سہم عبیر"۔

(حرف العین،ص:526،ط:قدیمی کتب خانہ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144407100346

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں