بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

عبد اللہ اور عمر نام میں سے بہتر نام


سوال

میں اپنے بیٹے کا نام رکھنا چاہتا ہوں دو نام تجویز کیے ہیں، براہِ کرم ان میں سے جو زیادہ بہتر ہے اس کی نشان دہی کر دیں: پہلا "عبدالله" اور دوسرا "عمر"۔

جواب

”عبد اللہ“ اور ”عمر“ دونوں ہی اچھے نام ہیں، دونوں نام رکھنا جائز ہے، البتہ ان دونوں میں زیادہ بہتر  نام  ”عبد اللہ“ ہے؛ اس لیے کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ  ﷺ نے فرمایا: اللہ کے پسندیدہ نام "عبد اللہ" اور "عبد الرحمن" ہیں۔

سنن أبي داود (4 / 287):

" عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَحَبُّ الْأَسْمَاءِ إِلَى اللَّهِ تَعَالَى عَبْدُ اللَّهِ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ»."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144204200636

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں