بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

عبد المبین نام رکھنا


سوال

عبدالمبین نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

”عبد“ کا مطلب بندہ، اور ”مبین“  کا معنی واضح اور غیر مشتبہ کے ہیں،لیکن عبد کی نسبت مبین کی طرف کرکے ”عبد المبین“ نام رکھنا درست نہیں،اس لیے کہ ”مبین“ نہ تو اللہ تعالیٰ کا نام ہے اور نہ ہی اس کی صفت اصلی ہے،بلکہ یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسمائے مبارکہ میں سے ہے،لہذا صرف مبین یا محمد مبین نام رکھنا درست ہوگا۔

عيون الاثرفی فنون المغازی والشمائل والسیرمیں ہے:

"قد قدمنا في أول الكتاب حديث الترمذي: إن لي أسماء: أنا محمد، وأنا أحمد، وأنا الماحي الذي يمحو الله بي الكفر، وأنا الحاشر الذي يحشر الناس على قدمي، وأنا العاقب الذي ليس بعدي نبي.

وقد ذكر في أسمائه: الرسول، والمرسل، النبي الأمي، الشهيد، المصدق، النور، المعلم، البشير، المبشر، النذير، المنذر، المبين، الأمين، العبد، الداعي، السراج، المنير، الإمام، الذكر، المذكر، الهادي، المهاجر، العامل، المبارك، الرحمة، الآمر، الناهي، الطيب، الكريم، المحلل، المحرم، الواضع، الرافع، المجير، خاتم النبيين، ثاني اثنين، منصور، أذن خير، مصطفى، مأمون، قاسم، نقيب، المزمل، المدثر، العلي، الحكيم، المؤمن، الرؤوف، الرحيم، الصاحب، الشفيع، المشفع، المتوكل، نبي التوبة، نبي الرحمة، نبي الملحمة صلى الله عليه وسلم."

(‌‌ذكر أسمائه عليه الصلاة والسلام،ج2،ص382،ط؛دار القلم)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144412101021

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں