محمد عبدالمنان نام رکھنا کیسا ہے، اور اس کا معنی کیا ہے، اور کیا یہ اللہ پاک کا صفاتی نام ہے ؟
"محمد" صلی اللہ علیہ وسلم آپ کا ذاتی نام ہے،اس کا معنی ہے "وہ ہستی، جس کی تعریف کی جاۓ"، جب کہ"المنان" اللہ تعالی ٰکے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے، اور اس کا معنی ہے "بے تحاشہ احسانات اور عطاؤں والا، جس کے احسانات کا شمار نہ کیا جا سکتا ہو"،اس لیے" محمدعبد المنان" نام رکھنادرست ہے،البتہ پکارتے وقت لفظ "عبد" لگا کر"عبدالمنان" ہی پکارنا چاہئے۔
الاسماء والصفات للبیہقی میں ہے:
"ومنها «المنان» قال الحليمي: وهو العظيم المواهب ، فإنه أعطى الحياة والعقل والمنطق وصور فأحسن الصور ، وأنعم فأجزل وأسنى النعم ، وأكثر العطايا والمنح قال: وقوله الحق: {وإن تعدوا نعمة الله لا تحصوها} [النحل: 18] قال أبو سليمان: والمن العطاء لمن لا يستثيبه."
(باب جماع أبواب ذكر الأسماء الخ،170/1،مكتبة السوادي)
فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144501102079
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن