بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 شوال 1445ھ 08 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

لفظ عبد الہادی کیسے لکھیں؟


سوال

عبدالہادی نام میں 'ھ' آتا ہے یا 'ہ'؟ دونوں میں سے کون سا صحیح ہے؟ اور اگر 'ہ' سے لکھے تو معنی میں کوئی تبدیلی تو نہیں ہوتی؟

جواب

اردو میں مذکورہ نام 'ہ' کے ساتھ لکھا جاتا ہے، اور   عربی میں  'ھ' کے ساتھ۔ اس لیے کہ  اردو زبان میں 'ھ' حروف کے ساتھ ان  میں ہاء  کی آواز پیدا کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے،(جیسے بھ،تھ،چھ وغیرہ )علیحدہ استعمال نہیں ہوتا،  جبکہ عربی زبان میں ہاء کی آواز کے لیے 'ھ' (دو چشمی ہاء)ہی عام طور پر استعمال ہوتی ہے۔'ہ' (چھوٹی ہاء)  عربی زبان میں کلمہ کے آخر میں ضمیر کے طور پر لکھی جاتی ہے۔

لہٰذا صورت مسئولہ میں  لفظ عبد الہادی  دونوں طرح لکھنا جائز ہے، اور کسی صورت میں معنی میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوگی۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144502102319

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں