بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

عبدان نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

 عبدان نام رکھناکیساہے؟

جواب

"عَبْدٌ"غلام، بندہ ، محکوم کے معنی میں آتا ہے اور " عَبْدَان " میں الف اور نون  تثنیہ  کے لیے اور  کئی بڑے محدثین کا نام بھی رہا ہے، لہذا یہ نام رکھنا درست ہے۔ 

العبد: غلام، محکوم (۲) بندہ (انسان خواہ آزاد ہو یا غلام) ج: عبید و عبد واعبد وعُبدان

(القاموس الوحید ص: ۱۰۳۸، ط: ادارہ اسلامیات)

سیر اعلام النبلاء میں ہے:

"عَبْدَان بن محمد بن عيسى أبو محمد المروزي  الإمام الكبير، فقيه مرو، أبو محمد المروزي، الزاهد.

سمع: قتيبة بن سعيد، وعلي بن حجر، وأبا كريب، وعبد الله بن منير، وإسماعيل بن مسعود الجحدري، وعبد الجبار بن العلاء، ومحمد بن بشار، وطبقتهم، وتفقه بأصحاب الشافعي، الربيع وغيره، وبرع في المذهب، وبعد صيته."

(جلد۱۴، ص:۱۳، ط: موسسۃ الرسالۃ)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144408101040

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں