بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عبدالصائم نام رکھنے کاحکم


سوال

کیا میں اپنے بچے کا نام عبدالصائم رکھ سکتا ہوں؟

جواب

واضح رہےکہ عبد کی نسبت صرف اللہ کی طرف درست ہےکسی اور کی طرف درست نہیں ہے،لہٰذا صورت مسئولہ میں عبد کی نسبت صائم کی طرف ہورہی ہے،جس کامعنی ہے "روزہ رکھنے والاکابندہ "لہٰذا یہ نام نہ رکھاجائے،ناموں کے سلسلہ میں بہتر یہ ہے کہ انبیاء علیھم الصلاۃ والسلام یا صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کریں،یا کسی اور اچھے بامعنیٰ لفظ کا انتخاب کیاجائے۔ فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 144409100865

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں