بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عبد السعيد نام ركهنا كيسا ہے؟


سوال

میرا نام والدین نے" عبدالسعید" رکھا ہے،شرعی طور پر یہ درست ہے یا نہیں؟

جواب

"سعید"کےمعانی: خوشبخت، سعادت مند شخص اور چھوٹی نہر کے آتےہيں،سعید کا لفظ لوگوں کے لیے استعمال ہوتا ہے،یہ  نام  اللہ تعالی کا نام نہیں ہے،لہذا"عبد "کی اضافت "سعید" کی طرف کرنا جائز نہیں ہے،صرف"سعید " نام رکھنا جائز ہے،"عبد السعید" نام رکھنا جائز نہیں ہے۔

تحفة المولود ميں هے:

"وأما المكروه منها والمحرم؛ فقال أبو محمد ابن حزم: "اتفقوا على تحريم كل اسم معبد لغير الله: كعبد العزى، وعبد هبل،وعبد عمرو، وعبد الكعبة وما أشبه ذلك ـ حاشا عبد المطلب" انتهى.فلا تحل التسمية بـ: عبد علي، ولا عبد الحسين، ولا عبد الكعبة.وقد روى ابن أبي شيبة حديث يزيد بن المقدام بن شريح، عن المقدام بن شريح، عن أبيه، عن جده هانئ بن يزيد، قال: وفد على النبي - صلى الله عليه وسلم - قوم، فسمعهم يسمون: عبد الحجر، فقال له: "ما اسمك؟ " فقال: عبد الحجر. فقال له رسول - صلى الله عليه وسلم -: "إنما أنت عبدالله."

(الباب الثامن: تسمية المولود وأحكامها ووقتها،تحريم كل اسم معبد لغير لله،ص:165،ط:دار ابن حزم)

القاموس المحيط ميں ہے:

"سعد يومنا، كنفع، سعدا وسعودا: يمن، مثلثة۔۔۔والسعادة: خلاف الشقاوة. وقد ‌سعد، كعلم وعني، فهو ‌سعيد ومسعود، وأسعده الله، فهو مسعود،"

(باب الدال،فصل السين،ص:288،ط:مؤسسة الرسالة)

المعجم الوسیط میں ہے:

"(السعيد) النَّهر الصَّغِير (ج) سعد."

(باب السين،ج:1،ص:430،ط:دار الدعوة)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144405100977

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں