عباسی خاندان کس قسم کا صدقہ کھااور لے سکتے ہیں؟
عباسی خاندان "سادات" میں سے ہے، اور سادات کے لیے زکوٰۃ اور صدقاتِ واجبہ (فطرہ، نذر اور کفارہ وغیرہ) کی رقم لینا جائز نہیں ہے، اس کے علاوہ نفلی صدقات اور عطیات سے ان کی مدد کی جاسکتی ہے ، بلکہ صاحبِ استطاعت لوگوں کو ضرورت مند سادات کی مدد سعادت سمجھ کر کرنا چاہیے۔
"فتاوی ہندیہ" میں ہے:
''ولايدفع إلى بني هاشم ، وهم آل علي وآل عباس وآل جعفر وآل عقيل وآل الحارث بن عبد المطلب، كذا في الهداية۔ ويجوز الدفع إلى من عداهم من بني هاشم كذرية أبي لهب؛ لأنهم لم يناصروا النبي صلى الله عليه وسلم، كذا في السراج الوهاج.هذا في الواجبات كالزكاة والنذر والعشر والكفارة، فأما التطوع فيجوز الصرف إليهم كذا في الكافي."
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144207200779
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن