بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

اباضی اور مالکی کی نماز


سوال

اباضی کی نماز اور مالکی کی نماز میں کیا فرق ہے؟

جواب

اباضی اور فقہِ مالکی کی نماز میں فرق ان ہی کے مسلک کے علماء سے معلوم کیا جا سکتا ہے، تاہم اتنا جان لیجیے کہ  فرقہ اباضیہ کے بارے میں علماء محققین کا فیصلہ ہے کہ وہ خوارج کا ایک فرقہ ہے جن کے عقائد قرآن وحدیث اور اہل السنۃ والجماعۃ کے خلاف ہیں، مثلاً: ان کا یہ عقیدہ ہے کہ قرآن پاک جو اللہ کا کلام ہے، وہ مخلوق ہے۔  قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کا دیدار نہیں ہوگا۔ اسی طرح ان کا عقیدہ ہے کہ ایک مسلمان گناہوں کی وجہ سے جب دوزخ میں جائے گا تو پھر وہ دوبارہ جنت میں نہیں جائے گا، لہٰذا ان کے پیچھے نماز پڑھنا جائز نہیں ہے۔

جب کہ فقہ مالکی  مسلکِ برحق ہے اور اس سے منتسب لوگ اہلِ سنت والجماعت میں داخل ہیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144111200580

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں