بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 شوال 1445ھ 06 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

اب میں نے طلاق دے دینی ہے سے طلاق کا حکم


سوال

   اگر کوئی آدمی اپنے گھر والوں سے بات کرتے ہو ۓ یہ کہے کہ اب میں نے اپنی بیوی کو طلاق دے دینی ہے،  پر وہ نہیں دیتا،  کیا اس سے اس کی طلاق ہو جاۓ گی؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں مذکورہ الفاظ مستقبل میں طلاق دینے سے متعلق ہیں، ان سے طلاق واقع نہیں ہوئی۔

الفتاوى الهندية"    میں ہے :

"قالت لزوجها: من باتو نميباشم، فقال الزوج: مباش، فقالت: طلاق بدست تو است مرا طلاق كن، فقال الزوج: طلاق ميكنم طلاق ميكنم وكرر ثلاثًا، طلقت ثلاثا بخلاف قوله: كنم؛ لأنه استقبال فلم يكن تحقيقًا بالتشكيك."

(الفتاوى الهندية، كتاب الطلاق، الباب الثاني في إيقاع الطلاق، الفصل السابع في الطلاق بالألفاظ الفارسية، 1/ 384، ط: دارالفكر بيروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144403100384

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں