بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 ذو القعدة 1445ھ 18 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

اعظم نام رکھنے کا حکم


سوال

 ہمارے ہاں ایک لڑکا ہے جس کا نام اعظم ہے،اب بعض حضرات یہ کہتے ہیں کہ اعظم تو اللّٰہ کی ذاتِ اقدس ہے لہٰذا لڑکے کا نام عبد الاعظم رکھیں،  اب وضاحت درکار ہے کہ مطلق اعظم نام رکھنا درست ہے یا عبدالاعظم نام رکھا جائے؟ رہنمائی فرمائیں۔

جواب

" اَعظَم" نام کا معنیٰ ہے:اہم ہونا/شان وشوکت والا ہونا/ اہمیت والا ہونا۔ (القاموس الوحید، المادّۃ: ع/ ظ/م، ص:1097، ط:ادارۃ الاسلامیات)

مذکورہ معنیٰ کے اعتبار سے بچے کا نام اعظم رکھنا درست ہے، اور یہ نام اللہ تعالیٰ کے ناموں میں سے یا صفاتِ خاصہ میں سے نہیں ہے، اس وجہ سے نام رکھنے میں حرج نہیں ہے۔

الفتوحات الربانية على الأذكار النواويةمیں ہے:

"قال العاقولي في شرح المصابيح: ما نهى الشارع عن التسميۃ به، منه ما كان النهي لكون ذلك لايليق إلا باللهِ تعالى كملك الأملاك، ومنه ما نهى عن التسمي به لكونه خاصاً برسول الله -صلى الله عليه وسلم- كأبي القاسم لأنه ما يقسم بين العباد ما أعطاهم الله ومنه ما نهى عن التسمي به لغيره تفاؤلاً لصاحبه كحزن. فسماه صلى الله عليه وسلم سهلاً الحديث ومنه ما نهى عن التسميۃ به لغيره كبرة فغيره -صلى الله عليه وسلم ... واعلم أن التسمي بهذا الاسم حرام وكذا التسمي بأسمائه تعالى المختصة به كالرحمن والرحيم والملك والقدوس وخالق الخلق ونحوها."

(باب النهي عن التسمية بالأسماء المكروهة، ج:6، ص:109/113، ط:دارالكتب العلمية) 

فتاویٰ شامی میں ہے:

" التسمية باسم يوجد في كتاب الله تعالى كالعلي والكبير والرشيد والبديع جائزة إلخ، ومثله في المنح عنها وظاهره الجواز ولو معرفا بأل".

(کتاب الحظر والاباحۃ، فصل فی البیع، ج:6، ص:417، ط:ایچ ایم سعید)

فقط والله اعلم 


فتوی نمبر : 144503100258

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں