بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

آیات سجدہ 14 ہیں


سوال

قرآن مجید میں کل 15 سجدے ہیں پر لوگ 14 ہی کیوں کرتے ہیں؟ ایک صاحب اپنے بیان میں کل 15 سجدے بتائے  ہیں ، اور  ایک مفتی صاحب اپنے بیان میں 14 سجدے بتاتے ہیں،  کہتے ہیں کہ  17 پارہ کے دوسرے والے سجدے میں اختلاف ہے؟ آپ مدلل جواب عنایت فرمائیں 15 سجدہ درست ہیں یا 14 ہی کریں؟

جواب

فقہائے احناف کے نزدیک دلائل کی روشنی میں قرآنِ مجید  میں چودہ آیات ایسی ہیں جن کے پڑھنے یا سننے سے سجدہ تلاوت کرنا واجب ہوتا ہے، سورہ حج کے اختتام سے قبل جو آیت ہے  فقہائے احناف کے نزدیک وہاں سجدہ کرنا واجب نہیں ہے، تفصلی دلائل شروحِ حدیث میں مذکور ہیں۔

اس سلسلے میں باقی فقہاء کی آراء ملاحظہ ہوں:

امام احمد : 15 ہیں ۔ سورۃ الحج کے دونوں اور سورۂ ص کا بھی ہے۔

امام مالک : 11 ہیں۔سورۂ صٓ اور مفصلات (نجم،انشقاق اورعلق )کے تینوں نہیں ہیں اور سورہ حج کے دونوں ہیں۔
 شوافع: 14 سجدے ہیں ، سورۃ الحج کے دونوں ہیں اور سورۂ ص کا سجدہ نہیں ہے۔(مرقاۃ:2/813)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109202828

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں