کن دو صحابہ کے ساتھ لعان کا مسئلہ آیا تھا؟ کیا ان میں حمنہ بن جحش رضی اللہ عنہا تھیں؟
آیاتِ لعان کے نزو ل کے متعلق دو روایتیں ہیں :
1- حضرت ہلال بن امیہ رضی اللہ عنہ اور ان کی بیوی کے متعلق نازل ہوئیں۔
۲- حضرت عویمر عجلانی رضی اللہ عنہ اور ان کی اہلیہ کے متعلق نازل ہوئیں ۔
تفصیل کے لیے ملاحظہ فرمائیے :( تفسیر قرطبی ، تفسیر ابتدائی آیات سورۃ النور)
اس تعلق سے حضرت حمنہ بنت جحش رضی اللہ عنہا کا ذکر نہیں ملتا ۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144207200554
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن