بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 شوال 1445ھ 06 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

آٹے میں چوہا گرنے پرآٹے کے استعمال کا حکم


سوال

آٹے کے صندوق میں اگر چوہا گر جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟ آٹا پاک ہے یا نجس ہوجاۓ گا؟

جواب

  آٹے کےصندوق میں جس  جگہ چوہا گرا ہے وہ جگہ اور اس کے ارد گرد کی جگہ جہاں اس کی  گندگی وغیرہ لگی ہو اس آٹے کو استعمال نہ کیا جائے۔اس جگہ كے علاوه باقی  تمام جگہ سے آٹے کا استعمال جائز ہے۔

بدائع الصنائع میں ہے:

"إذا وقعت الفأرة في السمن فماتت فيه أنه ‌إن ‌كان ‌جامدا تلقى الفأرة وما حولها ويؤكل الباقي...(واحتج) بما روي عن أبي موسى الأشعري رضي الله عنه أن «النبي صلى الله عليه وسلم سئل عن فأرة ماتت في سمن فقال: ‌إن ‌كان ‌جامدا فألقوها وما حولها، وكلوا الباقي...الخ"

(كتاب الطهارة، فصل في الطهارة الحقيقية، 66/1، ط:دار الکتب العلمیة)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144411100331

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں