بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

آٹے کی سمگلنگ ایک صوبہ سے دوسرے صوبے کرنا


سوال

آٹے کی سمگلنگ جائز ہے، ایک صوبہ سے دوسرے صوبے؟

جواب

صورت میں مسئولہ میں ایک صوبے سے دوسرے صوبے  میں  آٹے  کی اسمگلنگ  قانونی طورپر منع ہے ، البتہ اس کو خریدنا اور بیچنا اور منتقل کرنا جائز ہے اور حاصل شدہ منافع بھی حلال ہے   ، لیکن قانونی   طورپر پابندی ہونے کی صور ت میں عزت اور مال دونوں کا خطر ہ ہوتاہے ، لہذا اس سے بچنا بہتر ہے 

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"وأما حكمهفثبوت الملك في المبيع للمشتري وفي الثمن للبائع إذا كان البيع باتا۔"

(کتاب البیوع ،الباب الأول في تعريف البيع وركنه وشرطه وحكمه وأنواعه3/3ط:دارالفکر)

الدرالمختار میں ہے:

"لأن طاعة الإمامفيما ليس بمعصية فرض فكيف فيما هو طاعة۔"

(کتاب الجہاد ،باب البغاۃ 4/264ط:سعید)

بدائع الصنائع میں ہے:

          "للمالك أن يتصرف في ملكه أي تصرف شاء."

(كتاب الدعوى،فصل في بيان حكم الملك والحق الثابت في المحل6/264،ط:سعيد)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144307101022

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں