بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

آٹھ گرام سونے اور معمولی نقدی پر پر زکاۃ کا حکم


سوال

ایک عورت کے پاس صرف 8گرام سونا ہے، نقدی کبھی 400 روپے تک ہوتے ہیں کبھی نہیں،  کیا اس پر زکات ہے؟  اگر نہیں ہے تو اس سونے کے ساتھ  کتنی نقدی زکاۃ کے لیے ضروری ہے؟

جواب

بصورتِ مسئولہ اگر مذکورہ خاتون کے پاس سونا صرف آٹھ گرام سونا ہے ، اورساتھ میں ضرورت سے زائد کچھ نقد رقم بھی ہو ( چاہے پانچ ، دس روپے ہی کیوں نہ ہو) اور سونے کی قیمت کو نقدی کے ساتھ ملانے سے مجموعی قیمت چاندی کے نصاب (ساڑھے باون تولہ چاندی) کی قیمت کے برابر یا اس سے زیادہ ہوجائے اور جس وقت سال پورا ہو اس وقت بھی سونے کے ساتھ ضرورت سے زائد کچھ رقم موجود ہو تو اس پر زکاۃ واجب ہوگی، اور اگر مجموعی قیمت چاندی کے نصاب کی قیمت سے کم ہو تو پھر زکاۃ واجب نہیں ہوگی۔

ضرورت سے زائد رقم کا مطلب یہ ہے کہ رواں مہینے کے اخراجات سے زائد اضافی رقم ہو، اگر کسی کے پاس چار سوروپے ہوں اور اسے معلوم ہوکہ وہ ماہانہ واجبی اخراجات میں خرچ ہوں گے تو وہ ضرورت سے زائد شمار نہیں ہوں گے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 303):

"(وقيمة العرض) للتجارة (تضم إلى الثمنين)؛ لأن الكل للتجارة وضعاً وجعلاً (و) يضم (الذهب إلى الفضة) وعكسه بجامع الثمنية (قيمة)". فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144109200972

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں