بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عاشورہ کے دن نفل نماز پڑھنا


سوال

"عاشورا" ميں چار رکعت نفل پڑھنا کیساہے؟

جواب

" عاشورا" کے دن روزہ  رکھنے کی فضیلت تو حدیثِ مبارک سے ثابت ہے، لیکن  اس دن خاص چار رکعت یا اس کے علاوہ کسی اور نفلی نماز کا ثبوت نہیں ہے، لہٰذا اس کا اہتمام کرنا اور اسے فضیلت کا سبب جاننا درست نہیں ہے۔

وفی الدرالمختار(۳۷۵،۳۷۴/۲):

(ونفل كغیرهما) یعمّ السنة كصوم عاشوراء مع التاسع …"

وفیه أيضًا:

"وهي قسمان: سنّة الهدي … و سنّة الزوائد … والظاھر أنّ صوم یوم عاشوراء من القسم الثاني … و یستحبّ أن یصوم یوم عاشوراء بصوم یوم قبله أو یوم بعدہ؛ لیکون مخالفًا لأهل الکتاب …" الخ  

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144201200434

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں