عاشوراء کے روز غسل کرنا مرض وبیماری سے بچاؤ کا سبب ہے:
”رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: جس نے عاشوراء کے دن غسل کیا تو وہ مرضِ موت کے سوا کسی مرض میں مبتلا نہ ہوگا“۔ (غنیۃ الطالبین ، ج2ص 53)
مندرجہ بالا عبارت کی تصدیق درکار ہے!
ایسی کوئی حدیث موجود نہیں ہے، اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرکے ذکر کرنا جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144201200541
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن