بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عصر کی نماز میں تشہد کے بعد پانچویں رکعت میں کھڑے ہو نے سے پہلے واپس بیٹھنے کا حکم


سوال

عصر کی فرض نماز کی آخری رکعت میں تشہدکے بعد تکبیر کہہ کر پوری طرح کھڑا نہ ہوا اور یاد آگیا بیٹھ گیا ،سجدہ سہوہ نہیں کیا، سلام پھیر دیا ۔کیا حکم ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں  آخری رکعات میں تشہد کے بعد پانچویں رکعات کے لیے کھڑا ہورہا تھابیٹھنے کے قریب تھا   یاد آیا اور بیٹھ گیا  اور سلام پھیر دیا    تو اس صورت سجدہ سہو کی ضرور ت  نہیں ہے، نماز ہو گئی ، اگر پانچویں رکعات کے لیے پو را کھڑا ہو گیا تھا  یا کھڑا ہو نے قریب تھا تو   اس صورت میں یاد آنے پر بیٹھ جائے اور سجدہ سہو کر کے نماز مکمل کرلے ۔

فتاوی شامی میں ہے :

"إذا عاد قبل أن يستتم قائما وكان ‌إلى ‌القعود أقرب فإنه لا سجود عليه في الأصح وعليه الأكثر. ۔۔ وأما إذا عاد وهو إلى القيام أقرب فعليه سجود السهو".

(کتاب الصلوۃ،باب سجود السھو،83/2،سعید)

فقط والله اعلم 


فتوی نمبر : 144409100589

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں