بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عرشمان نام رکھنے کا حکم


سوال

عرشمان نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

عرش: عربی کا لفظ ہے اردو اور فارسی میں بھی مستعمل ہے، اس کے معنی : چھت، تخت شاہی، آسمان۔

مان : سنسکرت اور اردو کا لفظ ہے، اس کے معنی   : گھمنڈ، غرور، تکبر ، نخوت (2) عزت ، قدر، منزلت  (3) خاطر تواضع، آو بھگت کے آتے ہیں۔ 

یہ لفط ناموں کے لیے غیر مانوس ہے اور بعض  معنی کے اعتبار سے بھی اچھا نہیں ہے، اس لیے اس کے بجائے بچوں کے نام انبیاء کرام علیہم السلام، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم، تابعین اور  اللہ کے نیک بندوں کے ناموں پر یا کوئی  اچھا بامعنی نام  رکھنا چاہیے۔ 

القاموس الوحید میں ہے :

’’العرش:

1)ملک ،بادشاہت۔2)تخت شاہی۔3)اصل ،بنیاد۔4)چھت۔5)شامیانہ ،خیمہ۔۔‘‘

(حرف العین،صفحہ:1065،ط:ادارہ اسلامیات)

فیروز اللغات میں ہے:

’’مان:(س۔ا)

1)گھمنڈ،غرور،تکبر2) عزت ، قدر، منزلت  3) خاطر تواضع، آو بھگت ۔‘‘

(حرف میم،صفحہ:1187،ط:فیروز سنز)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144505101242

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں