بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

آریاء نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

کیاآریاءنام بچی کے لیے اچھا ہے؟ اور آریاء نام کامعنی کیا ہے؟

جواب

واضح رہےکہ: "آریاء"نام کامعنیٰ ہے(1)بزرگ ۔معزز(2)ایک قدیم قوم جس کی نسل کےلوگ پاک وہند،ایران اوریورپ میں آباد ہیں(3)کاشت کار۔کھیتی کرنےوالا۔ڈھور،مویشی چرانےوالا۔

لہٰذاصورتِ مسئولہ میں "آریاء"کےبجائےکسی اورلفظ سےنام رکھنازیادہ مناسب ہے،اگرصحابیات کےناموں میں سےکسی ایک نام کاانتخاب کیاجائےتوزیادہ بہتر ہے۔

(فیروزاللغات، ص:17، ط:فیروزسنزکراچی)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144503101669

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں