بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

آپﷺ بشر ہیں یا نور


سوال

محمد صلّی اللہ علیہ وسلم بشر ہیں یا نور؟

جواب

  آپ صلی الله علیہ وسلم کے نور اوربشرہونے میں کوئی منافات نہیں کہ ایک کا اثبات کرکے دوسرے کی نفی کی جائے ۔بلکہ آپ صفت ہدایت اور نورانیت باطن کے اعتبار سے نور مجسم ہیں اور اپنی نوع کے اعتبار سے خالص اور کامل بشرہیں ۔ بشر اور انسان ہونا کوئی عار اور عیب کی چیز نہیں کہ آنحضرت صلی الله علیہ وسلم کی طرف اس کا انتساب خدانخواستہ معیوب سمجھا جائے ،انسانیت وبشریت کو خداتعالیٰ نے چونکہ'' احسن تقویم ' فرمایا ہے اس لئے بشریت آپ صلی الله علیہ وسلم کے لئے کمال شرف ہے اور آپ صلی الله علیہ وسلم کا انسان ہونا انسانیت کے لئے موجب صد عزت وافتخار ہے۔

تفصیل کے لیے درج  ذیل لنک پر موجود فتوی ملاحظہ فرمائیں۔

 بشریت انبیاء علیھم الصلاۃ والسلام


فتوی نمبر : 144308100012

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں