بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

آپ ﷺ کا ابو جہل سے رشتہ


سوال

آپ ﷺ کا ابو جہل سے کیا رشتہ تھا ؟

جواب

ابوجہل( جس کا اصل نام عمرو ابن ہشام تھا )قریش خاندان سے تعلق تھا، لیکن  آپ ﷺ سے اس کا کوئی قریبی رشتہ نہیں تھا، بعض لوگ جو اس کو آپ ﷺ کا چچا خیا ل کرتے ہیں یہ غلط ہے ؛ اس لیے کہ آ پﷺ کے دادا عبد المطلب تھے اور ابوجہل نہ عبد المطلب کا بیٹا ہے  اور نہ ہی عبد المطلب کے خاندان کا ہے؛ بلکہ عبد المطلب عبد مناف کے خاندان کے تھے اور ابو جہل مخزومی قبیلہ اور خاندان کا تھا ان دونوں میں خونی رشتہ نہیں ہے۔

أبوجهل بن هشام بن المغیرۃ بن عبد الله بن عمر بن مخزوم القرشي المخزومي الخ۔ (اسد الغابہ فی معرفۃ الصحابہ،دارالفکر ۳/۵۶۷) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107201360

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں