حضرت محمد ﷺ کی وفات کے بعد آپ ﷺ کی کتنی ازواج ِ مطہرات حیات تھیں؟
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گیارہ ازواجِ مطہرات سے نکاح کیا، جن میں سے دو یعنی حضرت خدیجہ اور زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہما آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیاتِ مبارکہ میں انتقال کر گئیں ، اورنو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے وقت زندہ تھیں، جن کے نام یہ ہیں:
1۔حضرت سودہ 2۔حضرت عائشہ 3۔حضرت حفصہ 4۔حضرت ام سلمہ 5۔ حضرت زینب بنت جحش 6۔حضرت ام حبیبہ 7۔حضرت جویریہ 8۔ حضرت صفیہ 9۔ حضرت میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہن ۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144211201110
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن