بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

آنکھ کی بیماری کے لیے وظیفہ


سوال

عمر 24 سال ہے ، پیدائشی طور پر آنکھوں کی الرجی تھی، ساتھ میں سفید موتیا بھی تھا، موتیے کا آپریشن ہوا ، لیکن الرجی نہیں چھوڑ رہی ،24 سال سے ڈراپس ڈال رہا ہوں ۔دعا، وظیفہ، مشورہ و نصیحت مطلوب ہے ۔

جواب

صورت مسئولہ میں ہر فرض نماز کے بعد گیارہ مرتبہ سورۃ ق کی آیت:’’ فَكَشَفْنَا عَنْكَ غِطَاءَك فَبَصَرُكَ الْيَوْمَ حَدِيْد‘‘اور گیارہ مرتبہ ’’ يَا نُورُ‘‘اور گیارہ مرتبہ: ’’فَجَعَلْنٰهُ سَمِيْعًا بَصِيْرًا‘‘پڑھ کر انگلیوں پر دَم کرکے آنکھوں پر ملا کریں۔ کسی ماہر طبیب سے علاج بھی جاری رکھیں۔ اور صدق دل سے اللہ تعالیٰ سے شفایابی کی دعا مانگتے رہیں، اللہ تعالیٰ ان شاء اللہ اپنے فضل سے شفاء نصیب فرمائیں گے۔ فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144507101438

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں