بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عام جنتری کے مطابق افطار کرنا


سوال

زید کے شہر کا گوگل پر غروبِ آفتاب کا وقت 6 بج کر 30 منٹ ہے اور عام جنتری میں 6 بج کر 29 منٹ ہے، اب اگر کوئی 6:29 پر افطار کر لےتو اس کا روزہ ہوگا یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ جو جنتری طلوع اور غروب کی صحیح ہو اور اس کا تجربہ بھی ہوچکا ہو تو صحیح گھڑی سے (یعنی معیاری وقت سے) اس کے مطابق افطار اور مغرب کی نماز پڑھنا درست ہے۔

لہذا صورتِ مسئولہ میں زید کے شہر کے لیےعام معتمدجنتریوں اور گوگل پر ذکر کیے گئے غروبِ آفتاب کے وقت کے درمیان ایک منٹ کا فرق زیادہ فرق نہیں،مختلف جنتریوں میں عام طور پر ایک دو منٹ کا فرق احتیاط  کی غرض سے بھی ہوتا ہے، لہذا اگر عام جنتریوں کے مطابق غروبِ آفتاب کا وقت 6:29 ہے اور گوگل پر 6:30 تو احتیاط اسی میں ہے کہ 6:30 پر افطار کی جائے، لیکن اگر کسی نے عام مستند جنتریوں پر اعتماد کرتے ہوئے 6:29 پر افطار کرلی تو روزہ مکمل ہوگیا ہے۔ فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109201643

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں