بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

عام آدمی کے لیے ریاض الصالحین کتاب کا مطالعہ کرنا


سوال

میرا سوال یہ ہے کہ میرے پاس کافی وقت فارغ ہوتا ہے،کیا میں " ریاض الصالحین" نامی   کتاب خود پڑھ سکتا ہوں یا کسی مفتی صاحب سے پڑھوں ؟

جواب

"ریاض الصالحین" حدیث کی بہت عمدہ کتاب ہے، اس کا پڑھناعلم میں اضافہ اور عمل میں ترقی کا سبب ہے،اگر آپ یہ کتاب کسی مستند عالم یا مفتی سے پڑھیں تو یہ زیادہ  بہتر ہے، کیونکہ اس سے احادیث سمجھنے میں  آسانی ہوگی،نیز علم کا نور  کسی استاد کے سامنے زانوئے تلمّذ طے کرنے سے ہی حاصل ہوتا ہے،حصول ِ علم کا یہ طریقہ    باعثِ برکت ہے۔

اور اگر آپ خود  یہ کتاب پڑھنا چاہیں، تو  وعظ و  نصیحت ، ترغیب و ترہیب اور اعمال و اخلاق کے متعلق جو احادیث ہیں انہیں  پڑھ کر آپ عمل کرسکتے ہیں،اپنے اعمال و اخلاق کی اصلاح کرسکتے ہیں، لیکن  فقہی  احادیث یعنی جو  احکام و مسائل کے متعلق ہیں ان کے سمجھنے میں ذاتی فہم پر اعتماد ہر گز نہ کریں،اور ان سے  احکام معلوم کرنے کی کوشش نہ کریں، بلکہ  ضروری ہے کہ ان احادیث کو کسی مستند عالمِ دین سے پڑھیں۔

خلاصہ یہ ہے کہ کسی مستند عالم کی نگرانی میں پڑھانا ہی زیادہ بہتر ہے، باقی خود مطالعہ کرنا جائز ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144505100584

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں