بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

عالم میسر ہونے کے باوجود غیر عالم سے جمعہ کا بیان کرانا


سوال

غیر عالم کا جمعہ کے وقت بیان کرنا کیساہے ؟ ہماری مسجد میں امام صاحب گاؤں گئے ہیں،  جمعہ کا بیان ایک  چار ماہ لگایا ہوا    شخص کرے تو کیسا ہے ؟ (جب کہ کسی عالم کو تلاش کیا جائے تو مل سکتا ہے ۔)جب ہم نے اعتراض کیا تو کہتے ہیں کہ ہم بیان نہیں کرتے ہیں، ہم بات کرتے ہیں ۔

جواب

جمعے کے خطبے سے پہلے بیان کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ لوگوں میں دینی شعور بیدار کرکے انہیں دین کے مطابق عمل کرنے پر آمادہ کیا جائے؛  لہذا اگر باشرع متدین  عالمِ دین میسر ہو تو بہتر ہے کہ اس سے ہی بیان کرایا جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208200162

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں