بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

عالم بننے کی فضیلت


سوال

میں عالم بنناچاہتاہوں۔

جواب

کسی بھی  مستند ادارے میں جا کر وہاں پر اپنا تعلیمی سلسلہ شروع کردیں،اور اس کے لیے اپنے محلے یا مسجد کے کسی معتبر اور درسِ نظامی پڑھنے والے عالم دین سے مشورہ لے لیں۔

واضح رہے کہ اتنا علم کا سیکھنا ہر مؤمن کے ذمہ فرضِ عین ہے کہ جس سے اسے اللہ کی پہچان ہو، اسی طرح اتنا علم سیکھنا ہر مؤمن کے ذمہ فرضِ عین ہے جو اس کو حرام حلال کی تمیز کرادے، تاہم محدث بننا، فقیہ بننا، مفسر بننا یہ فرضِ کفایہ ہے،فرض عین  نہیں ہے۔

  احادیثِ مقدسہ میں  علم اور علماء کے فضائل بکثرت وارد ہوئے ہیں، ایک حدیث میں آتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ:"   علم  کی قلیل مقدار بھی  عبادت کی کثیر مقدار  سے بہتر ہے۔"

ایک حدیث میں آتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"عالم کی فضیلت عابد پر ایسی ہے  جیسی  میری فضیلت میرے ادنیٰ  امتی پر۔"

ایک اور حدیث میں آتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

مشكاة المصابيح :

"عن الحسن مرسلاً قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من جاءه الموت وهو يطلب العلم ليحيي به الإسلام فبينه وبين النبيين درجة واحدة في الجنة» . رواه الدارمي".

(كتاب العلم،الفصل الأول،ج:1 ص:83، ط:المکتبة الإسلامي)

سنن الترمذي میں ہے :

"2685 - حدثنا ‌محمد بن عبد الأعلى الصنعاني، قال: حدثنا ‌سلمة بن رجاء، قال: حدثنا ‌الوليد بن جميل، قال: حدثنا ‌القاسم أبو عبد الرحمن ، ‌عن ‌‌أبي ‌أمامة ‌الباهلي قال: "ذكر لرسول الله صلى الله عليه وسلم رجلان أحدهما عابد والآخر عالم، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: فضل العالم على العابد كفضلي على أدناكم». ثم قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن الله وملائكته وأهل السماوات والأرضين حتى النملة في جحرها وحتى الحوت ليصلون على معلم الناس الخير(هذا حديث حسن صحيح غريب)."

(أبواب العلم عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، باب ما جاء في فضل الفقه على العبادة، ج:4 ص:416 ط:دار الغرب الإسلامي)

سنن ابن ماجہ میں ہے :

"4313 - حدثنا سعيد بن مروان، حدثنا أحمد بن يونس، حدثنا عنبسة بن عبد الرحمن، عن علاق بن أبي مسلم، عن أبان بن عثمان عن عثمان بن عفان، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: يشفع يوم القيامة ثلاثة: الأنبياء، ثم العلماء، ثم الشهداء."

 (أبواب الزهد، باب ذكر الشفاعة، ج:5 ص:367 ط:دار الرسالة العالمية)

جامع بيان العلم وفضلہ میں ہے:

"عن رسول الله صلى الله عليه وسلم أنه قال: "قليل العلم خير من كثير العبادة."

(تفريع أبواب فضل العلم وأهله، باب تفضيل العلم على العبادة، ج:1 ص:99 ط:دار إبن الجوزي)

وأيضاًفیہ:

"96 - وحدثنا سعيد بن نصر، نا قاسم بن أصبغ، نا محمد بن وضاح، نا أبو بكر بن أبي شيبة قال: حدثنا وكيع، ثنا سفيان، عن عمرو بن قيس الملائي قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «فضل العلم خير من فضل العبادة وملاك الدين الورع."

(تفريع أبواب فضل العلم وأهله،باب تفضيل العلم على العبادة، ج:1 ص:106 ط:دار إبن الجوزي)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144410100300

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں