بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 شوال 1445ھ 06 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

عالمِ برزخ میں انسان کیسے وقت گزارے گا؟


سوال

انسانی زندگی محدود ہے، آ خرت کے لیے جو کچھ بھی ہم نے کمانا ہے ،وہ اسی زندگی میں کمانا ہوتا ہے،جس میں اعمال کے ذریعے سزا و جزا کا حساب کتاب ہوگا، موت کے بعد انسان کو عالم برزخ میں رکھا جاتا ہے، اور عالم برزخ کی زندگی قیامت تک اتنی بڑی ہے جو کہ دنیا کی زندگی سے بھی کئی گناہ زیادہ ہوگی، اس دنیا میں ہم سکون کے لیے اور آ خرت کی کامیابی کے لیے اللہ تعالی کی عبادت کرتے ہیں،تو کیا عالم برزخ میں بھی ہمیں اللہ تعالی کی عبادت کرنے کا موقع دیا جائے گا ؟ عالم برزخ میں ایک انسان اپنے لمحات کیسے گزارے گا؟قرآن و حدیث کی روشنی میں ہمیں بتائیں۔

جواب

واضح رہے کہ دنیا دارِ تکلیف ہے، اور اس میں اللہ تعالی نےہرانسان کو اپنے احکامات کا مکلف بنایا ہے،اور اپنی عبادت کاحکم دیا ہے،اور  جب انسان اس دارِ  فانی  سے دارِ  بقاء کی طرف چلتاہے،تو اس سے تکلیف  کا طوق اٹھا دیا جاتا ہے،اور عبادات کا سلسلہ ختم ہوکر عبادات  کی سزا وجزا  کا مرحلہ شروع ہوجاتا ہے؛ لہذا مرنے کے بعد جو پکا مسلمان ہوتا ہے، وہ منکرنکیر کے سوال و جواب  کے بعد  قیامت تک نئی نویلی  دلہن  کی طرح آرام سے نعمتوں  میں  رہتا ہے،اور اگر صحیح مسلمان نہ ہوتو اس کو طرح طرح کے عذابات  دیے جاتے ہیں۔

فتح الباری میں ہے:

"وعن أبي هريرة - رضي الله عنه - قال: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم -: " «إذا قبر الميت أتاه ملكان أسودان أزرقان يقال: لأحدهما: المنكر، والآخر: النكير. فيقولان: ما كنت تقول في هذا الرجل؟ فيقول: هو عبد الله ورسوله، أشهد أن لا إله إلا الله وأن محمدا عبده ورسوله. فيقولان: قد كنا نعلم أنك تقول هذا، ثم يفسح له في قبره سبعون ذراعا في سبعين، ثم ينور له فيه، ثم يقال له: نم. فيقول: أرجع. إلى أهلي فأخبرهم. فيقولان نم كنومة العروس الذي لا يوقظه إلا أحب أهله إليه حتى يبعثه الله من مضجعه ذلك. وإن كان منافقا قال: سمعت الناس يقولون قولا فقلت مثله، لا أدري. فيقولان: قد كنا نعلم أنك تقول ذلك، فيقال للأرض: التئمي عليه، فتلتئم عليه فتختلف أضلاعه، فلا يزال فيها معذبا حتى يبعثه الله من مضجعه ذلك» . رواه الترمذي.

(حتى يبعثه الله) : هذا ليس من مقول الملكين، بل من كلامه عليه الصلاة والسلام إعلاما لأمته بأن هذا النعيم يدوم له ما دام في قبره، وحتى متعلق بمحذوف أي ينام طيب العيش حتى يبعثه الله (من مضجعه ذلك) : بفتح الميم والجيم موضع الضجع وهو النوم، وقيل: يحتمل أن يتعلق حتى بنم على سبيل الالتفات من الخطاب إلى الغيبة إشارة إلى غيبته عنهما بانصرافه عنهما."

(كتاب الإيمان، باب إثبات عذاب القبر،٢٠٩/١،ط:دار الفكر)

الموسوعۃالفقہیۃ الکویتیۃ میں ہے:

"لا خلاف بين الفقهاء في أن الموت هادم لأساس التكليف، لأنه عجز كله عن إتيان العبادات أداء وقضاء، ولأن الميت قد ذهب من دار الابتلاء إلى دار الجزاء، قال ابن نجيم: إن الموت ينافي أحكام الدنيا مما فيه تكليف، لأن التكليف يعتمد القدرة والموت عجز كله.وحيث إن الذمة خاصة من الخصائص الإنسانية فإنها تبدأ مع الشخص منذ الحمل به، وتبقى معه طيلة حياته، فإذا مات خربت ذمته وانتهت أهليته لا خلاف بين أهل العلم في انقطاع عمل ابن آدم بموته في الجملة، لأن الموت عجز كامل عن إتيان العبادات أداء وقضاء، ولأن الميت قد ارتحل من دار الابتلاء والتكليف إلى دار الجزاء."

(٢٥٤/٣٩،ط:طبع الوزارة)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144503101802

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں