بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1445ھ 30 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

آلہ تناسل کے منتشر ہونے کی حالت میں نماز پڑھنا


سوال

میرے ساتھ ایک معاملہ چل رہا ہے کہ 13 سے 14 سال کی عمر سے 24 سال تک اکثر فجر کی نماز سے پہلے اور بعد میں بغیر کسی شہوانی سوچ  کے اور ناچاہتے ہوۓ بھی عضوِ   تناسل  جوش  میں آجاتا ہے، اور  اسی طرح نماز پڑھتا ہوں، کیا میری نماز پے اِس کا اثر پڑتا ہے صِرف سردی میں  زیادہ  معاملہ  پیش  آتا ہے۔

جواب

صورتِ  مسئولہ میں    بغیر کسی سوچ کے غیر اختیاری طور پر    محض عضو تناسل     جوش میں آجائے  اور  کوئی رطوبت  وغیرہ خارج نہ ہو تو  نماز میں کوئی خلل  واقع نہیں ہو گا۔

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144508101973

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں