اگر کوئی قرآن کی چھوٹی سورتوں کو حفظ کرنے کا خواہش مند ہو تو کیا آخری سورت سے آغاز کیا جا سکتا ہے؟
آخری سورت سے حفظ کا آغاز کیا جاسکتا ہے، بلکہ عام طور پر مکاتب میں بچوں کو حفظ ِ قرآنِ کریم کا آغاز سورہ فاتحہ کے بعد آخری سورت سے ہی کرایا جاتا ہے؛ کیوں کہ اس طرح یاد کرنے میں سہولت رہتی ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144205201523
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن