بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

آخری دو رکعت میں فاتحہ پڑھنے کا حکم


سوال

 کیا چار رکعت والی  نماز کی آخری دو رکعت میں الحمد (سورۃ فاتحہ) پڑھنا واجب ہے؟

جواب

امام اور اکیلے نماز پڑھنے والےشخص  پر فرض نمازوں کی پہلی دو رکعتوں میں سورۃ الفاتحۃ پڑھنا واجب ہے، آخری دو رکعتوں میں سنت ہے، فرض کے علاہ باقی نمازوں کی تمام رکعتوں میں سورۃ الفاتحۃ پڑھنا واجب ہے، جب کہ مقتدی جہری اور سری نمازوں میں امام کے پیچھے خاموش کھڑا رہے گا، امام کی قراءت اس کی جانب سے قراءت ہے۔  

فتاوی عالمگیری میں ہے:

"وتجب قراءة الفاتحة وضم السورة أو ما يقوم مقامها من ثلاث آيات قصار أو آية طويلة في الأوليين بعد الفاتحة كذا في النهر الفائق وفي جميع ركعات النفل والوتر. هكذا في البحر الرائق."

(کتاب الصلوٰۃ، الباب الرابع فی صفة الصلوٰة، ص:71، ج:1، ط:رشیدیه)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144307100665

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں