بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

آج کے حساب سے ایک درھم میں کتنے پیسے ہوتے ہیں؟


سوال

ایک درھم میں آج کے حساب سے کتنے پیسے ہوتے ہیں؟

جواب

واضح رہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں رائج دراہم مختلف وزن کے تھے، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے درہم (چاندی کے سکے) اور دینار (سونے کے سکے) کے لیے وزن متعین فرمادیا، پھر وہی وزن درہم ودینار کے وزن کے لیے معیار بن گیا۔

چناں چہ ایک  چاندی کے درہم کی مقدار  : 3 ماشہ، 1رتی اور رتی کا پانچواں حصہ ہے۔

ایک سونے کے  دینار کی مقدار : چار ماشہ اور چار رتی ہے۔

ایک ماشہ میں کل آٹھ رتیاں ہوتی ہیں، ایک تولہ میں کل بارہ ماشے ہوتے ہیں، ایک تولہ میں کل چھیانوے رتیاں ہوتی ہیں، ایک تولہ برابر ہے گیارہ گرام اور چھ سو چونسٹھ ملی گرام (11.664)کے، ایک ماشہ برابر ہے نوسو بہتر ملی گرام(0.972)کے، ایک رتی برابر ہے ایک سو اکیس ملی گرام(0.121)کے۔
لہذا  گرام کے اعتبار سے ایک درہم کی مقدار3.061  گرام،  اور دینار کی مقدار  4.374 گرام ہے۔

صورتِ  مسئولہ میں   مارکیٹ میں موجودہ   چاندی کی قیمت جو  ہو اس کے حساب سے  ایک  درہم کی قیمت معلوم کی جاسکتی ہے۔فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 144211201530

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں