بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

28 محرم 1448ھ 14 جولائی 2026 ء

دارالافتاء

 

آج کل ووٹ دینے کی شرعی حیثیت اور کس جماعت کو ووٹ دیں؟


سوال

ووٹ کی شرعی حیثیت اور کس پارٹی کو دیں گے؟

جواب

 ووٹ دینا  شرعًا ایک جائز امر  ہے،  اس کی شرعی حیثیت ’’رائے دہی‘‘   کی ہے،جو  شخص ووٹ دینے کی اہلیت رکھتا ہو،اس کے لیے بہتر ہے کہ وہ اپنا ووٹ استعمال کرے، اور اس میں حتی الامکان  دیانت داری کے تقاضوں کو  ملحوظ  رکھے۔

رہی یہ بات کہ کس جماعت کو  ووٹ دیا جائے؟ تو اس کا تعین کرنا  ہر شخص کے اپنے ضمیر اور بصیرت پر منحصر ہے کہ وہ جس شخص یا جماعت کے منشور کو دین اور  ملک وملت  کے مفاد میں زیادہ بہتر سمجھتا ہو،  اُسے ووٹ دے۔

فقط واللہ اعلم 


فتویٰ نمبر : 144507100472

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں