بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

آئلہ نور نام رکھنا


سوال

آئلہ نور نام رکھنا کیسا ہےاور اس کے معنی کیا ہیں؟ کیا یہ لڑکیوں کے لیے مناسب ہے؟

جواب

لفظ "آئلہ" عربی لغات میں مل نہیں سکا، تاہم لفظ "عائلہ" کا معنی کسی شخص کے والدین، اولاد اور رشتہ دار ہیں۔
لہذا آئلہ یا عائلہ نام رکھنا مناسب نہیں، البتہ صرف نور نام رکھا جاسکتا ہے۔
بہتر یہ ہے کہ لڑکی کا نام صحابیات یا نیک خواتین کے ناموں پر رکھا جائے۔

تاج العروس من جواهر القاموس  (30 / 83):
والعائلة : العيلة ، وبه قرئ : وإن خفتم عائلة . والعيل ، كسيد : الفقير . ورجل معيل ، كمعظم : ذو عيال ، ويقال فيه أيضا : معيل كمكرم". فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144108201991

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں