عاھل کا مادہ کیا ہے اور مفہوم کیا ہے؟ نام رکھنا کیسا ہے؟
’’عاھل‘‘عربی زبان کالفظ ہے،مادہ اس کا’’ عھل ‘‘ہے، معنی’’ شہنشاہ،ملک اعظم جو بہت سے اقوام پر حکمران ہو ‘‘آتاہے،اس کے علاوہ بھی کئی معانی آتے ہیں ، نام رکھنا مناسب نہیں ہے کیوں کہ اس میں کبر کا معنی موجود ہے، عاجزی انکساری نہیں ہے۔
لسان العرب میں ہے:
"عهل: العيهل والعيهلة والعيهول والعيهال: الناقة السريعة.....والعاهل: الملك الأعظم كالخليفة. أبو عبيدة: يقال للمرأة التي لا زوج لها عاهل ."
(حرف العین، فصل العین المھملة، 481/11، ط: دار صادر، بيروت)
القاموس الوحید میں ہے:
’’العاھل:شاہنشاہ،ملک اعظم جو بہت سے اقوام پر حکمران ہو،ج:عواھل۔‘‘
( حرف الھاء،1137، ط: ادارہ اسلامیات )
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144604100456
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن