بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

عافیت اور آسانی کی دعا مانگی جائے


سوال

میں اللہ سے یہ دعا مانگتا ہوں کہ یا اللہ میرے جسم کو سخت گرمی میں قدرتی طور پرٹھنڈا کردینا کہ مجھے زیادہ گرمی نہ لگے کہ میں گرمی برداشت کرسکوں اوراسی طرح سردی میں بھی یہ دعا مانگتا ۔

جواب

واضح رہے کہ ہر موسم اور ہر وقت اللہ پاک سے عافیت کی دعا مانگنی چاہیے  حضور ﷺ نے  اللہ تبارک وتعالی سے عافیت  کی دعا  مانگنے کی تلقین فرمائی تھی ۔ 

صورت مسئولہ میں سائل   اللہ پاک سے گرمی میں بھی اور سردی میں بھی  اور ہر وقت  عافیت اور آسانی کی دعا مانگے ۔

حدیث شریف میں ہے :

"عَنِ العَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رضی اللہ عنہ ، قَالَ: قُلْتُ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! عَلِّمْنِی شَیْئًا أَسْأَلُہُ اللّٰہَ عَزَّ وَجَلَّ، قَالَ: سَلِ اللّٰہَ العَافِیَۃَ، فَمَکَثْتُ أَیَّامًا ثُمَّ جِئْتُ فَقُلْتُ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! عَلِّمْنِيْ شَیْئًا أَسْأَلُہُ اللّٰہَ، فَقَالَ لِیْ: یَا عَبَّاسُ! یَا عَمَّ رَسُوْلِ اللّٰہِ! سَلِ اللّٰہَ العَافِیَۃَ فِيْ الدُّنْیَا وَالْآخِرَۃِ".

(ترمذی ،ابواب الدعوات،191/2،قدیمی)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144410101503

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں