بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

آئزل یا آئیگل نام رکھنے کا حکم


سوال

 بیٹی کا نام آئزل رکھنا کیسا ہے؟

جواب

"آئزل"  نام كے معني هميں معلوم نهىں هوسكے۔

اس طرح کا ایک نام  "آئیگل" ہے، یہ ترکی  زبان  کا  لفظ  ہے، جو  دو لفظ "ay" (بمعنیٰ چاند) اور "gul" (بمعنی پھول) سے  مرکب ہے۔ اس لفظ کا معنیٰ  ہوا :"چاند پھول"۔ یہ  نام  اپنے معنی کے اعتبار  سے اگرچہ  درست ہے، لیکن نامو ں کے  سلسلے  میں بہتر یہ ہے کہ صحابیات اور ازواجِ مطہرات   رضی اللہ عنہن یا اچھے معانی والے عربی نام رکھے جائیں۔

اور اگر سوال "ایزل" نام کے بارے میں ہے، تو  اِیزِل (الف اور زاء کے  نیچے زیر کے ساتھ)  اس لکڑی کو  کہتے ہیں جو تصویر سازی میں استعمال ہوتی ہے، معنی کے لحاظ سے یہ نام مناسب نہیں ہے۔  بہتر ہے کہ صحابیات  رضی اللہ عنہن میں سے کسی کے نام پر  یا اچھے معنٰی والا عربی نام رکھ لیا جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307200007

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں