بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عائلہ اور عائفہ نام رکھنا


سوال

عائلہ ، عائفہ کا معنی کیا ہے ؟ کیا یہ نام رکھ سکتے ہیں؟

جواب

"عائلہ" کا  ایک مطلب صاحبِ اولاد ہونا ہے، ایک معنٰی عیال کو روزی دینا، ایک مطلب مائل ہونے والی بھی ہے اور ایک معنیٰ فقیر و محتاج ہونا بھی ہے۔ آخری دو معنٰی مناسب نہیں ہیں، اس لیے یہ نام رکھنا مناسب نہیں ہے۔

"عائفہ" ایسے پرندے کو کہا جاتا ہے جو پانی کے اد گرد چکر لگاتا رہے تا کہ موقع ملنے پر سیرابی حاصل کر سکے، اسی طرح اس کا ایک معنی نا پسند کرنے والی بھی ہے، بہتر ہے کہ اس نام کی بجائے صحابیات کے ناموں پر نام رکھا جائے۔

مختار الصحاح (ص: 467):
"ع و ل : العَوْلُ و العَوْلَةُ و العَوِيلُ رفع الصوت بالبكاء، تقول منه: أعْوَلَ إعْوالاً، وفي الحديث: { المُعْوَلُ عليه يُعذب }، و عَوَّلَ عليه تَعْوِيلاً: أدل عليه دالة، وحمل عليه، يُقال: عَوِّل علي بما شئت: أي استعن بي كأنه يقول: احمل علي ما أحببت، وماله في القوم من مُعَوَّل، و عالَ عِيَالَهُ: قاتهم وأنفق عليهم، وبابه قال، و عِيالَةً أيضًا يقال: عالَهُ شهرًا إذا كفاه معاشه، و عالَ الميزان فهو عَائِلٌ: أي مال، ومنه قوله تعالى: { ذلك أدنى أن لاتعولوا }، قال مُجاهد: لاتميلوا".

معجم اللغة العربية المعاصرة (2/ 1578):
"ع و ل

3498 - ع و ل
عائلة [جمع]: جج عائلات وعوائلُ
• عائلة الشَّخص: زوجته وأولاده وأقاربه "ربّ عائلة: متزوِّج وله أولاد".

معجم اللغة العربية المعاصرة (1/ 91):
"عائلة، أهل الرجل وعشيرته". 

لسان العرب (9/ 260)
قَالَ أَبو عُبَيْدَةَ: العَائِف هُنَا هُوَ الَّذِي يَتَرَدَّدُ عَلَى الْمَاءِ ويحُوم وَلَا يَمْضِي. قَالَ ابْنُ الأَثير: وَفِي حَدِيثِ
أُم إِسْمَاعِيلَ، عَلَيْهِ السَّلَامُ: ورأَوا طَيْرًا عَائِفاً عَلَى الْمَاءِ
أَي حَائِمًا ليَجِد فُرْصة فَيَشْرَبَ. وعَافَت الطَّيْرُ إِذَا كَانَتْ تَحُومُ عَلَى الْمَاءِ وَعَلَى الْجِيَفِ تَعِيفُ عَيْفاً وَتَتَرَدَّدُ وَلَا تَمْضِي تُرِيدُ الْوُقُوعَ، فَهِيَ عَائِفَة

لسان العرب (9/ 260)
عيف: عَافَ الشيءَ يَعَافه عَيْفاً وعِيافةً وعِيافاً وعَيَفاناً: كَرِهه فَلَمْ يَشْربه طَعَامًا أَو شَرَابًا 
فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144109201319

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں