بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عادت سے زیادہ حیض آنے کا حکم


سوال

اگر ماہواری کے پانچ دن ہوتے ہیں، نہانے کے بعد نماز پڑھ لی اور ایک دن بعد دوبارہ قطرے آگئے تو اب نماز پڑھتے رہیں یا کب تک انتظار کریں۔

جواب

اس عورت کی عادت بدل گئی ہے لہٰذا اب دیکھا جائے کہ: 1۔ اگر دوبارہ قطرے نہیں آئے تو دوبارہ غسل کرکے نماز پڑھنا شروع کردے۔ 2۔ اور اگر قطرے /خون جاری رہے تو دسویں دن تک انتظار کرے، اگر دس دن کے اندر اندر خون بند ہو گیا تو خون خون بند ہونے کے بعد غسل کرکے نماز وغیرہ شروع کردے۔ اور آئندہ اس کی عادت کے دن اسی حساب سے شمار ہوں گے ۔ 3۔ اور اگر دسویں دن کے بعد بھی خون جاری ہے تو پھر عادت کے دن وہی پانچ ہوں گے اور اس کے بعد کا خون استحاضہ کا ہوگا، پانچویں دن کے بعد کی نمازیں اب قضاء کرے گی۔


فتوی نمبر : 143101200592

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں