بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عادت کے ایام سے پہلے حیض آنا


سوال

اگر ایک عورت کے پاکی کے 15 دن بعد عادت سے پہلے تھوڑا تھوڑا خون آنا شروع ہوجائے اور پھر عادت کے دن زیادہ خون شروع ہوجائے اور 15 تا 16 دن جاری رہے تو حیض کے کون سے دن شمار ہوں گے؟

جواب

صورت مسئولہ میں  پاکی کی کم از کم مدت یعنی پندرہ دن گزرنے کے بعدعادت کے ایام سے پہلے جو خون آیا وہ حیض شمار ہوگا اور عادت کے مطابق جتنے دن خون آتا تھا اتنے دن حیض کے شمار ہوں گے باقی استحاضہ  ہوگا۔

البحرالرائق میں ہے:

"ولو رأت قبل أيامها ما لا يكون حيضا وفي أيامها ما يكون حيضا فالكل حيض بالاتفاق ويجعل ما قبل أيامها تبعا لأيامها."

(کتاب الطہارۃ، باب الحیض، فصل الحكم فيما لو زاد الدم على أكثر الحيض والنفاس، ج: 1، ص: 224،ط: دار الكتاب الإسلامي)

فتح القدیر میں ہے: 

"(قوله ولو زاد الدم على عشرة أيام ولها عادة معروفة دونها ردت إلى أيام عادتها) فيكون الزائد على العادة استحاضة."

( کتاب الطہارات، باب الحیض والاستحاضة، ج: 1، ص: 176، ط: دار الفكر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144408102108

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں